جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پاکستان کا کوئی منصوبہ چاروں بھائیوں کو اعتماد میں لئے بغیر مکمل نہیں ہونا چاہئے،: سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب  صدر راجہ پرویز اشرف

پاکستان کا کوئی منصوبہ چاروں بھائیوں کو اعتماد میں لئے بغیر مکمل نہیں ہونا چاہئے،: سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب  صدر راجہ پرویز اشرف

Editor

ایک سال قبل

Voting Line
پاکستان کا کوئی منصوبہ چاروں بھائیوں کو اعتماد میں لئے بغیر مکمل نہیں ہونا چاہئے،: سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب  صدر راجہ پرویز اشرف
 
 سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کا کوئی منصوبہ چاروں بھائیوں کو اعتماد میں لئے بغیر مکمل نہیں ہونا چاہئے، کالاباغ ڈیم پر بھی کسی کو اعتماد میں نہ لیا گیا پھر کسی سے یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا صوبوں میں اختلافات پیدا ہوگئےحتکہ پچاس سال مکمل ہو گئے مگر کوئی آمر بھی اسے مکمل نہ کر سکا تھا ۔وہ پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان ملک سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔اس موقع پر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی ،چودھری اسلم گل،احسن رضوی،ڈاکٹر مبشر،آغا تقی سمیت دیگر رھنما بھی موجود تھے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بھاشا ڈیم متبادل ہے تو اس پر کسی کو اعتراض نہیں، اسے مکمل کریں,ہم وفاق کو جوڑنے والے لوگ ہیں, سابق وزیراعظم نے کہا کہ کینال منصوبے پر دانش کے ساتھ کام ہونا چاہئے۔انہوں نے مذید کہا کہ پی پی ن لیگ کے ساتھ وفاق میں اتحاد میں ہیں اہم ایشو پر بات کرتے ہیں ۔پی پی ایک انتخابی جماعت ہے،آج سیالکوٹ میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے گورنر ہاؤس میں ہونیوالے اجلاس میں پیش رفت ہو گی
 
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry