پیپلز پارٹی کی پی پی 52 کے ضمنی الیکشن کیلیے راحیل کامران چیمہ،احسن گھمن، حسن مرتضی،ملک طاہر اور رانا فاروق اشرف کو کاغذات جمع کرانے کی ہدایت

(۔ )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پی پی 52کا ضمنی الیکشن تن،من دھن سے لڑیگی۔گورنر ہاؤس لاھور میں پیپلز پارٹی گوجرنوالہ ڈویژن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے پی پی 52 کے ضمنی الیکشن کیلیے راحیل کامران چیمہ،احسن گھمن، حسن مرتضی،ملک طاہر اور رانا فاروق اشرف کو کاغذات جمع کرانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر شرکاء نے ضمنی الیکشن کیلیے دعا بھی کی۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی، آصف بشیر بھاگٹ، ملک طاہر،عبدالرزاق سلیمی،راحیل کامران چیمہ،احسن رضوی،عائشہ نواز چودھری،شہباز خان،چودھری اختر چھوکر،میاں اظہر حسن ڈار،اعجاز سمہ،ریاض حسین شاہ،ملک ظہیر اعوان،محمد اظہر ڈیال،رانا محمود اشرف،شاہد بٹ،احسن ظفر گھمن،کاشف گجر شامل تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا کہ پنجاب میں جہاں سے بھی پارٹی کیلیے الیکشن لڑنا پڑا میں لڑونگا،اگر کوئی بھی الیکشن نہ لڑا تو میں وہاں سے لڑ کر دکھاؤں گا ۔انہوں نے کہا کہ پی پی 52کا ضمنی الیکشن انشا اللہ پیپلز پارٹی کی ریوائیول کا سبب بنے گا۔
No comments yet.