سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے ینگ پارلیمنٹری فورم بورڈ کے نو منتخب عہدیداروں نے ملاقات کی۔ سپیکر نے نو منتخب ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں صدر آمنہ حسن، جنرل سیکرٹری سلمان شاہد، سینیئر نائب صدر منصور اعظم، نائب صدر حسن رضا، جوائنٹ سیکرٹری محمد انس، فائننس سیکرٹری انعام باری، انفارمیشن سیکرٹری زرناب شیر سمیت دیگر ممبران شریک تھے۔
اس موقع پر سپیکر ملک محمد احمد خان نے ڈپٹی اسپیکر ملک ظہیر اقبال، چیئرمین پی اے سی ٹو سید علی حیدر گیلانی اور دیگر ممبران اسمبلی کے ہمراہ کیک کاٹا اور کامیاب ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
سپیکر نے کہا کہ نوجوانوں کے حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے ینگ پارلیمنٹرینز فورم ایک موثر اور فعال پلیٹ فارم ہے، جو نوجوانوں کی رہنمائی اور نمائندگی کا اہم ذریعہ بن چکا ہے۔
سپیکر ملک محمد احمد خان نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جمہوری اقدار، پارلیمانی روایات اور قانون سازی کے عمل میں بھرپور حصہ لیں تاکہ ایک ترقی یافتہ اور باشعور معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے۔
No comments yet.