جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

بلاول بھٹو زرداری کی بلاول ہاؤس میں اہم ملاقاتیں

ان تمام ملاقاتوں کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تمام عہدیداروں کو عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

 بلاول بھٹو زرداری کی بلاول ہاؤس میں اہم ملاقاتیں

 

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج بلاول ہاؤس کراچی میں مختلف حکومتی اور پارٹی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں جہاں انہیں متعلقہ محکموں اور علاقوں کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

 

پی پی پی آزاد جموں و کشمیر کے جنرل سیکریٹری اور ریاست کے وزیر برائے بلدیاتی امور فیصل راٹھور نے بلاول ہاؤس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور اپنے محکمے کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

 

اسی طرح، سندھ حکومت میں محکمہ امور تعلیم کے وزیر سردار شاہ نے بھی بلاول ہاؤس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور اپنے محکمے کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ پیش کی۔

 

قومی اسمبلی کے رکن علاؤالدین جونیجو نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران اپنے حلقہ انتخاب کے عوام اور ان کے مسائل کے حل کے لیے کیے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔

 

پی پی پی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی ممتاز چانگ نے بھی بلاول ہاؤس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی جہاں انہوں نے اپنے حلقے کے مسائل اور ان کے حل سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔

 

رکن سندھ اسمبلی سہراب سرکی نے اپنے صاحبزادے محسن سرکی کے ہمراہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور اپنے حلقہ انتخاب کے عوام اور ان کے مسائل کے حل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

 

کراچی کے میئر مرتضی وہاب نے بھی بلاول ہاؤس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور شنگھائی کے میئر گونگ ژی ژینگ کی جانب سے ملنے والی دورے کی دعوت کے سلسلے میں بریفنگ دی اور اس دورے کے سلسلے میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رہنمائی اور ہدایات حاصل کیں۔

 

ان تمام ملاقاتوں کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تمام عہدیداروں کو عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مینیفسٹو کے مطابق عوام کی خدمت کرنے پر زور دیا۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry