پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں مختلف کاروایوں کے دوران 16 دہشتگردوں کو واصل جہنم کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں مختلف کاروایوں کے دوران 16 دہشتگردوں کو واصل جہنم کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں مختلف کاروایوں کے دوران 16 دہشتگردوں کو واصل جہنم کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف پولیس اور سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو دہشتگردی و انتہا پسندی کے خلاف قوم کے پختہ عزم و ارادوں کا آئینہ دار قرار دیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے بنوں میں چوکی پر دہشگردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر پولیس کو بھی شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان ہمارا متفقہ قومی ایجنڈا ہے۔ چیئرمین بلاول نے کہا کہ جس عزم و جذبے کے ساتھ ہماری پولیس اور سکیورٹی فورسز کے جوان دہشتگردوں سے نبردآزما ہو رہے ہیں، وہ قوم کے لیے قابل فخر ہے۔
No comments yet.