پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی انتخابات کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کا ورچوئل اجلاس
پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی انتخابات کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کا ورچوئل اجلاس
پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی انتخابات کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کا ورچوئل اجلاس
پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی انتخابات کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک ورچوئل اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارٹی کے رہنماؤں نے اہم فیصلے کیے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار 25 اپریل کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے ایک بڑے جلوس کی شکل میں روانہ ہوں گے۔ اس قافلے کی قیادت سابق وزیر اعظم اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف اور ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی قمر زمان کائرہ کریں گے۔
جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ کی زیر صدارت ہونے والے زوم اجلاس میں متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی، جن میں آصف بشیر بھاگٹ، راحیل کامران چیمہ، اظہر ڈیال، خواجہ اویس مشتاق، احسن گھمن، کاشف گجر، رانا محمود اشرف، رانا فاروق اشرف، نسیم صابر اور فرخ بصیر شامل تھے۔
پیپلز پارٹی کا قافلہ سمبڑیال سے 12 بجے روانہ ہوگا اور ریٹرننگ آفیسر سیالکوٹ کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے گا۔ 25 اپریل کو سید حسن مرتضیٰ کے قافلے کو حافظ آباد کے عہدیداران اور ٹکٹ ہولڈرز 10 بجے جلال پور بھٹیاں میں جوائن کریں گے، جبکہ منڈی بہاؤالدین کے کارکنان اور ٹکٹ ہولڈرز ہیڈ قادر آباد میں شامل ہوں گے۔ گجرات، گوجرانوالہ اور وزیر آباد کے کارکنان 11 بجے وزیر آباد میں قافلے سے ملیں گے۔
سیالکوٹ اور نارووال کے قافلے 12 بجے سمبڑیال میں احسن گھمن کے دفتر میں اکٹھے ہوں گے، جہاں سے ایک بڑا قافلہ تشکیل دے کر سیالکوٹ کچہری کی طرف روانہ کیا جائے گا۔ جلوس کے تمام راستوں کو پارٹی کے پرچموں سے سجایا جائے گا۔
No comments yet.