جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

صوبوں کے درمیان مکمل اتفاق رائے کے بغیر نہریں نہیں بنائی جائیں گی ۔ دو مئی کے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں اس ملاقات کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی کہ کوئی نہر نہیں بن رہی: چیئرمی پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

Editor

ایک سال قبل

Voting Line
صوبوں کے درمیان مکمل اتفاق رائے کے بغیر نہریں نہیں بنائی جائیں گی ۔ دو مئی کے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں اس ملاقات کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی کہ کوئی نہر نہیں بن رہی: چیئرمی پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری
 
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کی اور اس ملاقات کے بعد چیئرمین پی پی پی اور وزیراعظم نے اس ملاقات کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دونوں وفود کے غوروخوص کے بعد اہم فیصلہ لیا گیا ہے کہ صوبوں کے درمیان مکمل اتفاق رائے کے بغیر نہریں نہیں بنائی جائیں گی ۔ دو مئی کے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں اس ملاقات کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی کہ کوئی نہر نہیں بن رہی۔ کالا باغ ڈیم کے خلاف تین صوبوں نے اعتراض کیا اور آج ہم مل کر فیصلہ لے رہے ہیں کہ نہریں اتفاق رائے کے بغیر نہیں بنیں گی۔ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کے متعلق اعلانات کی ہم مذمت کرتے ہیں اور عوامی سطح پر انڈس کا کیس اٹھائیں گے اور بھارت کے فیصلے کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
 
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry