جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

اتفاقِ رائے کا رویہ بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دے گا: فیصل کریم کنڈی

نہروں کے معاملے پر وزیراعظم اور بلاول بھٹو کا مشترکہ موقف قومی وحدت کی عملی مثال ہے

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

خیبرپختونخوا گورنر کا اظہارِ خیال
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا، فیصل کریم کنڈی نے نہروں کی تعمیر کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے مشترکہ موقف کو قومی وحدت کی عملی مثال قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ “سی سی آئی کی منظوری تک کوئی نئی نہر تعمیر نہیں ہوگی، وزیراعظم کا اعلان خوش آئند ہے” اور “نہروں کے معاملے پر وزیراعظم اور بلاول بھٹو کا مشترکہ موقف قومی وحدت کی عملی مثال ہے”۔

گورنر نے سندھ طاس معاہدے کے تناظر میں بلاول بھٹو کے موقف کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ “سندھ طاس معاہدے پر بلاول بھٹو کا دو ٹوک مؤقف قابلِ تحسین ہے”۔

انہوں نے مزید کہا کہ “اتفاقِ رائے کا رویہ بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دے گا” اور “تمام قومی منصوبوں پر اکائیوں کی رضامندی حاصل کرنا خوش آئند طرزِعمل ہے”۔

 گورنر خیبرپختونخوا نے واضح کیا کہ “مشاورت اور بات چیت ہی تمام مسائل کا حل ہے”، اور یہی حکمت عملی ملک میں پائدار ترقی اور استحکام کو ممکن بنا سکتی ہے۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry