گورنر پنجاب سلیم حیدر کی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیراعلی ہاوس کراچی میں اہم ملاقات
گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سیاسی، سماجی اور قومی امور پر تبادلہ خیال
کراچی: گورنر پنجاب سلیم حیدر نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں اہم ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں سیاسی، سماجی اور قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سندھ طاس معاہدے سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے متنازعہ کینالوں کے مسئلے کے حل پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ گورنر پنجاب سلیم حیدر نے واضح کیا کہ سندھ طاس ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے اور بھارت کسی صورت میں اسے ختم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی طرف سے کسی بھی قسم کی جارحیت کی صورت میں پوری قوم متحد ہوگی۔
یہ ملاقات دونوں صوبوں کے درمیان باہمی تعاون اور مشترکہ قومی مفادات کے تحفظ کے حوالے سے ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔
No comments yet.