پی پی 52 سیالکوٹ کا شیڈول آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی تبدیلی کھلی دھاندلی ہے: سید حسن مرتضی
پی پی 52 سیالکوٹ کا شیڈول آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی تبدیلی کھلی دھاندلی ہے: سید حسن مرتضی
پی پی 52 سیالکوٹ کا شیڈول آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی تبدیلی کھلی دھاندلی ہے: سید حسن مرتضی
پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے سیالکوٹ میں ڈپٹی کمشنر کی تقرری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی 52 سیالکوٹ کا شیڈول آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی تبدیلی کھلی دھاندلی ہے،الیکشن شیڈول آنے کے بعد پنجاب انتظامیہ کس قانون کے تحت سیالکوٹ میں تقرر تبادلے کر رھی ہے؟انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی صوبائی حکومت گھبرا کر پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے،چیف الیکشن کمشنر فوری طور پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے تبادلے کا نوٹس لیں۔حسن مرتضی نے مذید کہا کہ الیکشن شیڈول کے بعد کسی سے چارج لیکر بھی پوسٹنگ نہیں کی جا سکتی،سرکاری افسران کسی فرد واحد کی بجائے ریاست کی ملازمت کریں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس پر احتجاج اور الیکشن کمشن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتی ہے،ابھی تو کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں تو یہ بوکھلا اٹھے ہیں،جب انتخابی میدان لگے گا تو پھر یہ لوگ کیا کرینگے ؟ لہذاالیکشن کمشن ضمنی الیکشن والے حلقوں میں اپنی رٹ قائم کرے۔
No comments yet.