پیپلز ڈاکٹرز فورم وسطی پنجاب کے صدر ڈاکٹر خیام حفیظ نے بھارتی انتہا پسندوں کی طرف سے مانچسٹر،لندن اور جرمنی میں پاکستانی سفارت خانوں پر حملے اور توڑ پھوڑ کی شدید مذمت
پیپلز ڈاکٹرز فورم وسطی پنجاب کے صدر ڈاکٹر خیام حفیظ نے بھارتی انتہا پسندوں کی طرف سے مانچسٹر،لندن اور جرمنی میں پاکستانی سفارت خانوں پر حملے اور توڑ پھوڑ کی شدید مذمت
لاھور(۔ )پیپلز ڈاکٹرز فورم وسطی پنجاب کے صدر ڈاکٹر خیام حفیظ نے بھارتی انتہا پسندوں کی طرف سے مانچسٹر،لندن اور جرمنی میں پاکستانی سفارت خانوں پر حملے اور توڑ پھوڑ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندو انتہا پسند یاد رکھیں کہ انکا سفارتخانہ بھی پاکستان اور دیگر ممالک میں ہے۔پر امن پاکستانیوں کو مجبور مت کریں کہ جوابا ہم بھی ہندوستانی سفارت خانوں کا گھیراؤ شروع کر دیں۔ڈاکٹر خیام نے پہلگام واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے مودی حکومت سے کہا کہ وہ پاکستان کی طرف سے اس دہشت گردی کے واقعہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری کی پیشکش کا مثبت جواب کیوں نہیں دیتے۔جس سے لگتا ہے کہ بھارتی دال میں سب کالا ہے۔
No comments yet.