جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پنجاب سیکرٹریٹ میں پیپلز لائرز فورم اور ندیم افضل چن کی انتخابی حکمتِ عملی

پیپلز لائرز فورم کے نمائندوں نے واضح کیا کہ وہ پی پی ۵۲ کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کی مہم کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کریں گے اور انتخابی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کریں گے۔

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

لاہور – پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سینئر رہنما ندیم افضل چن سے پنجاب سیکرٹریٹ میں پیپلز لائرز فورم پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات عظیم حفیظ اور پیپلز لائرز فورم گوجرانوالہ ڈویژن کے صدر شہزاد عرفان نے اہم ملاقات کی۔

اس موقع پر پی پی ۵۲ کے ضمنی انتخاب میں جماعت کے امیدوار راحیل کامران چیمہ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیپلز لائرز فورم کے نمائندوں نے واضح کیا کہ وہ پی پی ۵۲ کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کی مہم کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کریں گے اور انتخابی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کریں گے۔

ندیم افضل چن نے اس تعاون کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری کا مضبوط ساتھ عوامی اعتماد بڑھانے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے پیپلز لائرز فورم کے ارکان کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ مل کر ہر محاذ پر عوامی مسائل کے حل اور پارٹی کی سربلندی کے لیے کوشاں رہیں گے۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry