پنجاب حکومت کا کسان پیکج مکمل طور مسترد کرتے ہیں: شہزاد سعید چیمہ
پنجاب حکومت کا کسان پیکج مکمل طور مسترد کرتے ہیں: شہزاد سعید چیمہ
پنجاب حکومت کا کسان پیکج مکمل طور مسترد کرتے ہیں: شہزاد سعید چیمہ
لاھور(. ) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے
سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ ہم پنجاب حکومت کا کسان پیکج مکمل طور مسترد کرتے ہیں،گندم کا ریٹ 4000 اور خریداری کا عمل پاسکو کے ذریعے کیا جائے.وہ پیپلزپارٹی پاکپتن کے صدر ہمایوں سرور بودلہ کی قیادت میں پیپلز سیکرٹیریٹ میں کسان بچاؤ تحریک کے ملنے والے وفد سے گفتگو کر رھے تھے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ واپڈا، تحصیلداروں اور دیگر اداروں کے ذریعے کسانوں کیخلاف آپریشن بند اور واپڈا کی جانب سے کاشتکاروں پر جعلی اور بے بنیاد ایف آئی آر کا خاتمہ کیا جائے ۔
No comments yet.