جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

سیلاب متاثرین کو مفت گھر دینے کی اسکیم کا جائزہ، بلاول بھٹو زرداری نے غلام مصطفیٰ لغاری میں عوامی مسائل سُنے

سیلاب متاثرین کو مفت گھر دینے کی اسکیم کا جائزہ، بلاول بھٹو زرداری نے غلام مصطفیٰ لغاری میں عوامی مسائل سُنے

Editor

ایک سال قبل

Voting Line
 
 
 
 
 
 
 
 
 
سیلاب متاثرین کو مفت گھر دینے کی اسکیم کا جائزہ، بلاول بھٹو زرداری نے غلام مصطفیٰ لغاری میں عوامی مسائل سُنے
 
*میرپورخاص: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تعلقہ کوٹ غلام محمد کے گاؤں غلام مصطفیٰ لغاری کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سندھ پیپلز ہاؤسنگ اسکیم کے تحت سیلاب متاثرین کے لیے تعمیر کیے جانے والے گھروں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔  
 
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گاؤں میں تعمیر ہونے والے گھروں کا جائزہ لیتے ہوئے کوہلی کمیونٹی کی ایک خاتون سے بھی ملاقات کی، جس نے بتایا کہ ہر گھر کے باہر بچوں کے نام سے درخت لگائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، گاؤں کے سیلاب متاثرین نے اپنی مدد آپ کے تحت سوا دو ایکڑ زمین خرید کر اس پر رہائشی یونٹس تعمیر کیے ہیں، جس کی تفصیلات بھی انہیں بریفنگ کے دوران بتائی گئیں۔  
 
دورے کے دوران، چیئرمین بلاول بھٹو نے مقامی خواتین سے بات چیت کی، جن میں سے ایک خاتون نے اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے شوہر نے لڑائی کے بعد انہیں گھر سے نکالنے کی دھمکی دی تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ اس گھر کی مالک ہیں اور وہ کہیں نہیں جائیں گی۔ ایک اور خاتون نے بتایا کہ سیلاب کی تباہی کے بعد جب وہ بے گھر ہوئیں تو مردوں نے روزگار کی تلاش میں دوسرے شہروں کا رخ کیا، لیکن بلاول بھٹو زرداری کے مفت گھر دینے کے اعلان نے انہیں ایک نئی امید دی۔  
 
یہ اسکیم سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو مستقل رہائش فراہم کرنے کے لیے شروع کی گئی ہے، جس کے تحت غلام مصطفیٰ لغاری سمیت مختلف علاقوں میں گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے عوام کے مسائل حل کرنے کا عزم دہرایا۔
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry