جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

بلاول بھٹو زرداری کا ابدالی میزائل کے کامیاب تجربے پر انجینئرز اور قوم کو خراج تحسین، دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کو بھٹو خاندان کی میراث قرار دیا

"پیپلز پارٹی چیئرمین نے کہا: 'امن کی خواہش، لیکن خودمختاری سے سمجھوتہ نہیں'، جوہری پروگرام اور میزائل ٹیکنالوجی کو قومی سلامتی کی بنیاد بتا دیا

Editor

ایک سال قبل

Voting Line
 
 
 
 
: کراچی / اسلام آباد / لاہور
 
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے زمین سے زمین تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے والے جدید ٹیکنالوجی سے لیس میزائل، ابدالی، کے کامیاب تجربے پر مذکورہ پروجیکٹ سے منسلک انجینئرز اور سائنسدانو ں کو خراج تحسین اور پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے اس کامیاب تجربے کو پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا، اور  کہا کہ ہم اپنے وطن کے بہادر محافظوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ایک مضبوط اور محفوظ پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی ہے، انہوں نے  کہاکہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جانب سے جوہری پروگرام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جانب سے میزائیل ٹیکنالاجی کے تحفے ہماری ناقابلِ تسخیر قومی سلامتی  کی اساس  ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، لیکن امن کسی صورت اپنی خودمختاری اور وقار کی قیمت پر نہیں خریدا جا سکتا۔
 
 
 
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry