پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے بھارتی حکومت کی جانب سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے "ایکس" اکاؤنٹ پر پابندی کے اقدام کی سخت مذمت
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے بھارتی حکومت کی جانب سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے "ایکس" اکاؤنٹ پر پابندی کے اقدام کی سخت مذمت
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے بھارتی حکومت کی جانب سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے "ایکس" اکاؤنٹ پر پابندی کے اقدام کی سخت مذمت
لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے بھارتی حکومت کی جانب سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے "ایکس" اکاؤنٹ پر پابندی کے اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے جمہوری اقدار کے منافی قرار دے دیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نہ صرف پاکستان کی نوجوان نسل کی نمائندہ آواز ہیں، بلکہ بین الاقوامی سطح پر امن اور انصاف کے سفیر کے طور پر بھی پہچانے جاتے ہیں۔ ان کی آواز کو دبانے کی کوشش بھارتی جمہوریت پر ایک سوالیہ نشان ہے۔
ندیم افضل چن نے کہا کہ بھارتی حکومت نے بلاول بھٹو کا اکاؤنٹ بند کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ سچائی اور منطق سے خوفزدہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "مودی سرکار کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ آوازوں کو دبانے سے نظریات ختم نہیں ہوتے، بلکہ مزید مضبوط ہو جاتے ہیں۔" انہوں نے واضح کیا کہ چیئرمین بلاول نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت، بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم، اور خطے میں بھارتی جارحیت کے خلاف ہمیشہ بے خوفی سے موقف اختیار کیا ہے۔
انہوں نے بھارتی حکومت کے اقدام کو "نفرت کے خلاف اٹھنے والے بیانیے پر حملہ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پابندی صرف ایک پلیٹ فارم تک محدود ہے، لیکن نظریات اور پیغام کو روکا نہیں جا سکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ "بلاول بھٹو زرداری کی آواز دراصل پاکستانی عوام کی اجتماعی آواز ہے، جسے دنیا کے کسی بھی کونے میں دبایا نہیں جا سکتا۔"
ندیم افضل چن نے بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف جمہوریت کی توہین ہے، بلکہ بھارت کے اپنے آئینی دعوؤں کی بھی نفی کرتا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ "سیکولر جمہوریت ہونے کا دعویٰ کرنے والا بھارت اب فسطائی رویوں کے ذریعے اختلاف رائے کو کچلنے پر تلا ہوا ہے۔" انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ "بلاول بھٹو کی آواز نہ ماضی میں دبائی جا سکی، نہ حال میں دبے گی، اور نہ ہی مستقبل میں اسے خاموش کیا جا سکے گا۔"
پیپلز پارٹی کے رہنما نے خطے میں تناؤ کو کم کرنے کے لیے بات چیت اور مکالمے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے امن اور استحکام کا حامی رہا ہے، لیکن بھارت کے یکطرفہ اقدامات اس راستے میں رکاوٹ ہیں۔
No comments yet.