پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ ضلع ملیر کا جنرل ورکرز اجلاس، کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت
اجلاس کی صدارت مشتاق مٹو نے کی جبکہ مہمان خصوصی پارلیمانی سیکریٹری برائے وزارت اقلیتی امور سندھ، ایڈوکیٹ روما مشتاق مٹو تھیں۔
مورخہ 4 مئی 2025، ملیر کراچی — پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ ضلع ملیر کی جانب سے جنرل ورکرز اجلاس کا انعقاد ملیر کے علاقے پطرس گارڈن میں کیا گیا۔ اجلاس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اجلاس کی صدارت صدر پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ کراچی ڈویژن، مشتاق مٹو نے کی جبکہ مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی سندھ اور پارلیمانی سیکریٹری برائے وزارت اقلیتی امور سندھ، ایڈوکیٹ روما مشتاق مٹو تھیں۔
اس موقع پر صدر پی پی پی منارٹی ونگ ضلع ملیر، سہیل راجپوت، جنرل سیکریٹری ضلع ملیر، راجیش مہشوری، سینیئر رہنما نادر رفیق، جنید مشتاق مٹو، سابق سینیئر نائب صدر مہنگا خادم، الیاس موہن گل، تنویر یوسف بھٹی، ایوب بھٹی، امر لعل بیل، اور انیقہ ولسن سمیت دیگر رہنما اور کارکنان موجود تھے۔
اجلاس میں ضلع ملیر کے مختلف علاقوں سے آئے کارکنان اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے اپنے اپنے علاقوں میں درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اور پی پی پی منارٹی ونگ کی مقامی سطح پر تنظیم سازی کی اہمیت پر زور دیا۔
اجلاس کے آخر میں سیکریٹری اطلاعات و نشریات، ارشد یونس راہی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کارکنان کے جذبے اور شرکت کو سراہا گیا۔
No comments yet.