جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

مختلف رہنماؤں کا زمر شاہد خواجخیل و رابعہ بلوچ کے گھرانوں سے تعزیت

پیپلز پارٹی ویمن ونگ ضلع کوئٹہ کی سیکرٹری اطلاعات محترمہ زمر شاہد کی والدہ اور پیپلز پارٹی خواتین ونگ قلات ڈویژن کی صدر محترمہ رابعہ بلوچ کی چاچی ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئیں

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

کوئٹہ (نمائندہ) — پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی صوبائی صدر و ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی، محترمہ غزالہ گولہ نے پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کوئٹہ ڈویژن کی سیکرٹری اطلاعات، زمر شاہد خواجخیل سے ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

محترمہ غزالہ گولہ نے اپنے تعزیتی بیان میں دعا کی کہ اللہ ربّ العزّت مرحومہ کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل سے نوازے۔ انہوں نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں ہم زمر شاہد خواجخیل اور ان کے خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر روزی‌خان کاکڑ، قاسم‌خان اچکزئی اور دیگر سینیئر رہنماؤں نے بھی اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں زمر شاہد خواجخیل کی والدہ اور پی پی پی وومن ونگ قلات ڈویژن کی صدر، محترمہ رابعہ بلوچ کی چاچی کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔

عہدیہ ملک ہزارہ، جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کوئٹہ ڈویژن، نے بھی زمر شاہد خواجخیل کے غم میں برابر کی شرکت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو مغفرت کے ساتھ اعلیٰ درجات عطا فرمائے۔

پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان وومن ونگ کی صوبائی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات، صباء‌خان کاکڑ نے اپنے تعزیتی بیان میں ذکر کیا کہ “زمر شاہد میری بہترین ساتھی اور دوست ہیں۔ مرحومہ ایک باکردار، نرم‌‌گفتار اور خداترس شخصیت کی مالک تھیں۔” انہوں نے بھی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ ضلع کوئٹہ کی سیکرٹری اطلاعات محترمہ زمر شاہد کی والدہ اور پیپلز پارٹی خواتین ونگ قلات ڈویژن کی صدر محترمہ رابعہ بلوچ کی چاچی ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئیں۔
یہ المناک سانحہ نہ صرف اہل خانہ کے لیے غم و اندوہ کا باعث بنا بلکہ پورے علاقے کو سوگوار کر گیا ہے۔ مرحومہ ایک باکردار، نرم گفتار اور خداترس شخصیت کی مالک تھیں، جنہوں نے اپنی ساری زندگی انسانیت کی خدمت اور اخلاقی اقدار کے فروغ میں گزاری۔ ان کی ناگہانی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے، اسے پر کرنا مشکل ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان اس دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل اور استقامت سے نوازے۔  یہ المناک سانحہ پورے علاقے کے لیے غم و اندوہ کا سبب بنا۔ پی پی پی کی قیادت اور کارکنان اس دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعائے مغفرت کر رہے ہیں۔

 

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry