جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

برٹش ہائی کمیشن کے سربراہ بینجمن ائرل وارنگٹن کی گیلانی ہاؤس ملتان میں آمد، باہمی تعلقات اور تعاون پر گفتگو

برٹش ہائی کمیشن کے سربراہ بینجمن ائرل وارنگٹن کی گیلانی ہاؤس ملتان میں آمد، باہمی تعلقات اور تعاون پر گفتگو

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

 

.

 

 

 

 

 

برٹش ہائی کمیشن کے سربراہ بینجمن ائرل وارنگٹن کی گیلانی ہاؤس ملتان میں آمد، باہمی تعلقات اور تعاون پر گفتگو  

  
لاہور برٹش ہائی کمیشن کے سربراہ بینجمن ائرل وارنگٹن نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی خصوصی دعوت پر گیلانی ہاؤس ملتان کا دورہ کیا، جہاں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات، تجارتی شراکت داریوں اور زراعت کے شعبے میں تعاون جیسے اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ممبر قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی نے برٹش وفد کا گیلانی ہاؤس میں گرمجوشی سے استقبال کیا اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما کے طور پر برطانیہ کے سفیر سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں جانب سے علاقائی تعاون، تجارتی روابط کو مضبوط بنانے، اور زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  
 
ملاقات میں ملتان کی تجارتی برادری کے نمایاں افراد بھی شریک ہوئے، جن میں خواجہ محسن، خواجہ محمد حسین، چوہدری اکرم، اور سابق ایم پی اے حیدر زمان قریشی شامل تھے۔ اس موقع پر سید علی قاسم گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان محض ایک شہر نہیں بلکہ اولیاء کرام کی سرزمین ہے، جس کی تاریخ صدیوں پر محیط ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کے عوام محبت، مہمان نوازی اور درویش صفت مزاج کی حامل ہیں، جو اس خطے کی پہچان ہے۔  
 
برٹش ہائی کمیشن کے سربراہ بینجمن ائرل وارنگٹن نے ملتان کے ثقافتی ورثے، تاریخی اہمیت اور مقامی لوگوں کی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’ملتان کا دورہ انتہائی خوشگوار رہا۔ یہاں کا موسم اور عوام کا خلوص ہمارے لیے یادگار ہے۔‘‘ انہوں نے جنوبی پنجاب میں برطانیہ کی سرمایہ کاری کے امکانات پر روشنی ڈالی اور مستقبل میں تجارتی و تکنیکی تعاون کو فروغ دینے کا عزم دہرایا۔  
 
زراعت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سید علی قاسم گیلانی نے کہا کہ ’’زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے ہمیں پیداواری صلاحیت بڑھانے پر توجہ دینی چاہیے، تاکہ کسانوں کی فلاح و بہبود یقینی بنائی جا سکے۔‘‘ اس کے علاوہ، تعلیمی شعبے میں تبادلوں، نوجوانوں کو مواقع کی فراہمی، اور تکنیکی علوم کی منتقلی جیسے موضوعات پر بھی غور کیا گیا۔  
 
دونوں اطراف نے تجارتی وفود کے تبادلے، صنعتی تعاون، اور ثقافتی روابط کو گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔ تقریب کے اختتام پر ممبر قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی نے برٹش وفد کو ملتانی ثقافت کی علامت ’’اجرک‘‘ پیش کی، جبکہ برٹش نمائندوں نے ملتان کے دورے کو نہ صرف معلوماتی بلکہ انتہائی خوشگوار قرار دیا۔ اس ملاقات میں برٹش ہائی کمیشن کے دیگر اراکین نے بھی شرکت کی اور مشترکہ مفادات پر مبنی روابط کو مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
 
 
 
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry