پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی نے بھارت میں آصفہ بی بی کا سوشل میڈیا اکاونٹ بلاک کرنیکی شدید مذمت
مودی سرکار جھوٹ چھپانے کے لیے 100 جھوٹ بول رہی ہے، اقوام متحدہ میں منہ کی کھائیں گے
لاھور : پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی نے بھارت میں آصفہ بی بی کا سوشل میڈیا اکاونٹ بلاک کرنیکی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے بعد آصفہ بی بی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کرنا اوچھی حرکت ہے,پیپلز پارٹی دفاع وطن اور خطے میں امن کیلیے ایسے منفی ہتھکنڈوں سے خوفزدہ نہیں ہوگی ۔حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ کی قلعی کھلنے پر بھارتی حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول چکے ہیں،پاکستانی حکومت اور پیپلز پارٹی کے ٹھوس موقف نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔انہوں نے مذید کہا کہ آوازیں دبانے اور سماجی ویب سائٹس کی بندش مسئلے کا حل نہیں،مودی سرکار ایک جھوٹ چھپانے کیلیے 100جھوٹ بول رہی ہے۔حسن مرتضی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی بھارت کو منہ کی کھانا پڑیگی۔
No comments yet.