جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

صدر آصف علی زرداری کا دوسری جنگ ِ عظیم میں روسی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب

صدر آصف علی زرداری کا دوسری جنگ ِ عظیم میں روسی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب

Editor

ایک سال قبل

Voting Line
 
 
 
اسلام آباد:  صدر آصف علی زرداری کا دوسری جنگ ِ عظیم میں روسی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب 
 
جنگ ِ عظیم دوم میں فتح کے دن پر روسی صدر، حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، صدر مملکت
 
نازی ازم کے خلاف روسی فتح کا دن جنگ  اور امن کی قیمت کی یاد دہانی کراتا ہے، صدر مملکت
 
روسی فتح عوامی طاقت ، امن و خوشحالی کیلئے روس کے مضبوط عزم کی عکاس ہے، صدر مملکت
 
دوسری جنگ عظیم میں موجودہ پاکستان کے علاقے سے بھی لوگوں نے نازی ازم کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا، صدر مملکت
 
میرا 2011 کا دورہِ روس یادگار تھا،  صدر مملکت
 
پاک-روس دوستی کے فروغ میں صدر پیوٹن کے کردار کا معترف ہوں، صدر مملکت
 
دونوں ممالک کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی تبادلوں سے بہتر تعلقات اور افہام و تفہیم کی بنیاد رکھی گئی، صدر مملکت
 
پاکستان روس کو ایک اہم عالمی طاقت ، علاقائی امن و استحکام میں کلیدی عنصر کے طور پر دیکھتا ہے، صدر مملکت
 
پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے پیشِ نظر روس موجودہ صورتحال بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور کر رہا ہے، صدر مملکت
 
یقین ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان دوستی کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، صدر مملکت
 
تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور عوامی روابط کے شعبوں تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت ہے ، صدر مملکت
 
دونوں ممالک کے مابین مفاہمت اور تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، صدر مملکت
 
آئیے خطے اور دنیا کے بہتر مستقبل کے لیے مل کر کام کریں، صدر مملکت
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry