خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا بھارتی جارحیت پر پیغام
“بھارتی حملہ ہماری خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور بلا اشتعال جارحیت ہے۔”
07 مئی 2025
خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے بھارت کے حالیہ غیر قانونی حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے:
“ہم پاکستان پر بھارت کے غیر قانونی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔”
انہوں نے مزید فرمایا:
“بھارتی حملہ ہماری خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور بلا اشتعال جارحیت ہے۔”
خاتونِ اوّل نے حملے میں معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور کہا:
“حملے میں معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جو نہایت افسوسناک اور غیر انسانی عمل ہے۔”
بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے حکومت اور مسلح افواج کے عزم کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ پاکستان ہر صورت اپنی سرزمین اور شہریوں کے دفاع کے لیے بھرپور طور پر تیار ہے۔
No comments yet.