ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں بھارت کے بزدلانہ حملہ میں زخمیوں کی عیادت کی
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے میاں عثمان نجیب اویسی اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے بورڈ آف ریونیومیاں شعیب اویسی بھی انکے ہمراہ تھے-
بہاول پور: ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاول پور کے سرجیکل وارڈ میں بھارت کے بزدلانہ حملہ میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے و ایم این اے میاں عثمان نجیب اویسی، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے بورڈ آف ریونیو وممبر صوبائی اسمبلی میاں شعیب اویسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ملک ظہیر اقبال چنڑ نے کہا کہ بھارتی بزدلانہ حملے کا پوری قوم متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کرے گی اور پاکستان کا ہر فرد اس امتحان میں سرخرو ہوگا۔ ۔ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ بھارت کا غرور، تکبر اور جھوٹا پروپیگنڈہ فضاؤں میں جل کر راکھ ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے، مگر دفاع خودمختاری اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب ملک ظہیر اقبال چنڑنے زخمیوں کے بہترین علاج کی ہدایت کی۔
No comments yet.